فوج کی 19 آر آر کے جانب سے اننت ناگ کے علاقہ ڈورو میں معروف کشمیری شاعر رسول میر کے نام سے منسوب فیسٹول کا اہتمام کیا۔ فیسٹول تین مرحلوں پر مشتمل ہے۔
اتوار کو پہلے مرحلے میں دوڈ کا اہتمام ہوا جس میں 30 نوجوانوں نے حصہ لیا۔ 12 کلو میٹر دوڈ میں طالب حسین کھٹانہ نے پہلی، یونس ریشی نے دوسری اور خالد احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
فاتح کھلاڑیوں میں 5 ہزار، 3ہزار اور 2 ہزار روپیہ نقدی تقسیم کی گئی۔
دوڈ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔
کھلاڑیوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے انہیں کافی حوصلہ ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کئے جائے گئے۔
رسول میر کشمیر کے معروف شاعر رہے ہیں۔ انکا یوم وصال ہر سال آبائی علاقہ ڈورو شاہ آباد میں منایا جاتا تھا جہاں فن کار رسول میر کے شاعری کلام کو سر میں گا کر حاضرین کو محفوظ کرتےتھے۔ لیکن گذشتہ کئی برس سے اس طرح کی کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ادبی حلقوں میں مایوسی نظر آتی ہے۔ تاہم فوج کے اس اقدام سے ایک بار پھر ادبی حلقوں میں خوشی نظرآرہی ہے۔
پروگرام کے دوسرے حصہ میں سائیکل ریس اور تیسرے حصہ میں کلچرل پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کی رجسٹریشن جاری ہے۔