ETV Bharat / state

ویری ناگ میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 5:24 PM IST

اننت ناگ کے ویری ناگ میں بجلی کٹوتی کو لیکر آج مرکزی اوقاف اسلامیہ کی جانب سے پی ڈی ڈی محکمہ کے خلاف ایک پرامن احتجاج کیا گیا اور عوام کی پریشانیوں کو جلد از جلد دور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

protest against power department at verinag in anantnag jammu and kashmir
ویری ناگ میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں بجلی کٹوتی کو لیکر آج مرکزی اوقاف اسلامیہ کی صدارت میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

ویری ناگ میں بجلی محکمہ کے خلاف احتجاج

بعد نماز جمعہ مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے تحصیل آفس ویری ناگ میں تحصیلدار کو میمورنڈم دیا۔

اوقاف کے صدر فاروق احمد خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس مقامی باشندے آئے تھے جنہوں نے شکایت کی کہ آٹھ گھنٹے بجلی دینے کا وعدہ ہے لیکن اس میں بھی کٹوتی کی جاتی ہے۔ کبھی بجلی دو گھنٹے آتی ہے تو کبھی ایک گھنٹے۔ اس کے باوجود بجلی کے بل کافی زیادہ آرہے ہیں اور اس کو لیکر سب پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے آج پرامن احتجاج کیا ہے اور ہم سب احتجاج کرنا نہیں چاہتے ہیں اگر ہمارے مسائل حل ہوجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکس پر افسران مزے کرتے ہیں لیکن عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کی پریشانیوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.