ETV Bharat / state

کوکرناگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام

لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن کا ازالہ کرنے کے لئے کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت پر لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں سنجیدگی سے اقدام اٹھائے۔

author img

By

Published : Oct 28, 2020, 7:36 PM IST

کوکرناگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام
کوکرناگ میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اہتمام

جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ بوٹانیکل گارڈن میں بیک ٹو ولیج تین پروگرام کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں ڈپٹی کمیشنر اننت ناگ کے کے سدھا کے ساتھ کوکرناگ کے ایس ڈی ایم محمد جہانگیر اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔ پروگرام میں عوام، اوقاف، بی ڈی سی چیئرپرسن، پنچوں، سرپنچوں کے نمائندوں سمیت کوکرناگ کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جن کا ازالہ کرنے کے لئے کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ وقت پر لوگوں کی مشکلات کو دور کرنے میں سنجیدگی سے اقدام اٹھائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کئی مسائل موقعے پر ہی حل کئے۔ جس کی مقامی لوگوں نے ستائش کی۔ڈپٹی کمشنر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ لیا گیا تھا کہ سب ڈیوژن سطح پر ایسے پروگرام کا انعقاد کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کی دشواریوں کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا انتظامیہ بیک ٹو ولیج مہم میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے کاربند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.