ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران رائے دہندگان کے تاثرات

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت آج صبح سات بجے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

ڈی ڈی انتخابات کے دوران رائے دہندگان کے تاثرات

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 2:15 PM IST

ضلع اننت ناگ کے بلاک پہلگام میں ڈی ڈی سی انتخابات میں چھ امیدوار میدان میں ہیں جبکہ یہاں پر 89 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، وہیں ضلع شوپیاں کے کیلر بلاک میں 34 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ مذکورہ بلاک میں ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

ڈی ڈی انتخابات کے دوران رائے دہندگان کے تاثرات

ضلع پلوامہ کے اچھہ گوزہ میں 17 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں یہاں ڈی ڈی سی کے لئے 3 امیدوار میدان میں ہیں، وہیں ضلع کولگام کے دمحال ہانجی پورہ میں بھی ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ جاری ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے تمام پولنگ مراکز کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، انتخابات کو پر امن طریقہ سے انجام دینے کے لیے جنوبی کشمیر کے حساس علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں۔

ادھر سکیورٹی کے پیش نظر جنوبی ضلع شوپیاں اور پلوامہ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔

اننت ناگ کے لارنو اور پہلگام بلاکس سمیت دیگر اضلاع میں بھی کافی تعداد میں رائے دہندگان ووٹ دینے پہنچ رہے ہیں، لارنو بلاک کے مختلف پولنگ مراکز پر لوگ قطاروں میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کا انتظار کر رہے تھے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رائے دہندگان نے کہا کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سرکاری اسکیموں میں خرد برد کیا جاتا ہے اور ان اسکیموں سے غریب عوام کو دور رکھا جاتا ہے لہذا وہ اسی مقصد سے ووٹ ڈالنے آئے ہیں تاکہ وہ اپنا بہترنمائندہ چن سکیں جو رشوت خوری کو ختم کر کے علاقہ کو تعمیر وترقی کی جانب گامزن کر سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.