ETV Bharat / state

Narco Terrorism in Kashmir: ’نوجوانوں کو بندوق، منشیات سے دور رکھنا ہماری ملی ذمہ داری‘ - منشیات سے دور رکھنا ہماری ملی ذمہ داری

کشمیری نوجوانوں کو مین اسٹریم سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونے اور انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے سیاسی کارکن عمران شاہ نے عوام کو منشیات، عسکری سرگرمیوں سے بھی دور رہنے پر زور دیا۔

اننت ناگ کے آڈسو، تیلون میں سیاسی کارکنان کا اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 3:37 PM IST

اننت ناگ کے آڈسو، تیلون میں سیاسی کارکنان کا اجلاس

اننت ناگ (جموں کشمیر) : ’’بندوق اور منشیات نے کشمیر کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ بندوق اور ڈرگس سے جموں کشمیر کو کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور موجودہ سیاسی نظام میں بدلاؤ لانے کے لیے نوجوانوں کو سامنے آنے چاہئے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار سینئر سماجی و سیاسی کارکن عمران امین شاہ نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں آڈسو، تیلون علاقے میں منعقدہ سیاسی کارکنان کے ساتھ گفتگو کے دوران کیا۔

عمران شاہ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی سیاسی جماعت سے جڑے بغیر ہی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے سے بھی اپنی سیاسی ذمہ داریوں کو نبھا سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے نوجوانوں کو سیاسی سرگرمیں شرکت کرنے اور سیاسی بدلاؤ میں شامل ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ عمران نے نوجوانوں نے مخاطب ہو کر کہا: ’’بندوق ہاتھ میں اٹھانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ یہاں کے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ مین اسٹریم کا حصہ بنیں اور آنے والے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔‘‘

اننت ناگ کے آڈسو، تیلون میں سیاسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران شاہ نے کہا کہ ’’ماضی میں سیاسی پارٹیوں نے لوگوں کا استحصال کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’کشمیر کا نوجوان بدلائو کا خواہشمند ہے، کیونکہ پرانے سیاستدانوں نے کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔‘‘ شاہ کے مطابق ’’کشمیر کے امن کو درہم برہم کرنا قدیم سیاستدانوں کی دین ہے اور آج کا نوجوان کشمیر میں امن چاہتا ہے۔‘‘ منشیات کے حوالہ سے انہوں نے کہا: ’’کشمیر کا نوجوان ڈرگس اور بندوق کے خلاف کام کرنا چاہتا ہے، اس کے لیے ہم سب کو آگے آکر ان برائیوں کا مقابلہ کرنا چاہئے۔‘‘ شاہ نے ملی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہ: ’’کشمیری نوجوانوں کو صحیح راستہ فراہم کرنے کی ہم سب کوششیں کرنی چاہئے، تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں اور منشیات، بندوق جیسی سرگرمیوں سے دور رہ سکیں۔‘‘

مزید پڑھیں: Anti Drug Seminar IUST اسلامک یونیورسٹی میں انسداد منشیات پر سیمنار

انہوں نے مزید کہا: ’’بندوق اور اب منشیات کے بڑھتے رجحان سے کشمیر میں امن و قانون پوری طرح سے درہم برہم ہو چکا ہے اور آج کا نوجوان بندوق سے دور رہنا چاہتا ہے جس میں ہم سب کو مل جل کر یہاں کے نوجوانوں کو صحیح راستہ فراہم کرنے کے کوشش کرنی چاہئے۔‘‘ واضح رہے عمران امین شاہ ماضی میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینئر رہنماؤں میں شمار کئے جاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.