ETV Bharat / state

Migrant Workers Killing in Kashmir مزدور کی ہلاکت کا معاملہ، اننت ناگ میں چھ عسکریت پسند گرفتار

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی کے قریب 29 مئی 2023کو دیپک کمار عرف دیپو نام کے ایک مزدور ساکن ادھم پور پر نزدیک سے فائرنگ کی گئی جس کے باعث وہ اسپتال میں علاج کے دوران ہلاک ہوگیا تھا۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 9, 2023, 7:00 AM IST

Updated : Nov 9, 2023, 8:03 AM IST

migrant labourer killing
migrant labourer killing

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے بدھ کے روز گرفتار شدہ عسکریت پسند کی ’’دی گیم موڈی فکیشن “نامی ایک دکان کو سیل کیا۔ جس کا استعمال زر پارہ بجبہاڑہ میں مزدور پر حملے کے لئے کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کالعدم تنظیم جیش کی ذیلی ونگ کشمیر فریڈم فائٹر سے وابستہ چھ عسکریت پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 29 مئی 2023کو جنگلات منڈی اننت نا گ کے نزدیک عسکریت پسندوں نے ایک مزدور دیپک کمار عرف دیپو ساکن ادھم پور پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا اور بعد ازاں جی ایم سی اننت ناگ میں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 171/2023زیر دفعات 7/27آرمز ایکٹ اور یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

  • Anantnag Police have taken swift action in response to a terror incident involving the killing of a migrant labourer namely Deepak Kumar. In the case, Anantnag Police have attached the shop of accused Terrorist namely Umar Amin Thoker R/O Waghama situated at Zirpara Bijbehara.. pic.twitter.com/UAdZEQtg48

    — Anantnag Police( اننت ناگ پولیس) (@AnantnagPolice) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں غیر مقامی مزدور کے قتل میں ملوث تین عسکریت پسند گرفتار

موصوف ترجمان کے مطابق تحقیقات کے دوران پولیس نے چھ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی جو جیش کی ذیلی ونگ کشمیر فریڈم فائٹرسے وابستہ تھے۔ پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت سہران بشیر نداف ولد بشیراحمد ساکن شیر پورہ دیوا کالونی، عبید نذیر لنگو ولد نذیر احمد ساکن شر پورہ نیو کالونی، عمر امین ٹھوکر ولد محمد امین ساکن واگہامہ ، حذیف شبیر احمد ولد شبیر احمد ؓت ساکن وچھی شوپیاں، ناصر فاروق شاہ ولد فاروق احمد شاہ ساکن ونتراگ بجبہاڑہ اور سویف شوکت بٹ ولد شوکت احمد ساکن فتح پورہ کے بطور کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز زر پارہ بجبہاڑہ میں گرفتار شدہ عسکریت پسند عمر امین ٹھوکر کی دکان ’دی گیم موڈفکیشن ‘ کو منسلک کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 9, 2023, 8:03 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.