ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان - رابطہ سڑک پر کام چل رہا ہے

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ بجبہاڑہ میں قائم خوشروئے کلان نامی علاقہ دہائیوں سے سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے ڈرائیور اس سڑک پر چلنا مناسب نہیں سمجھتے۔ شہرہ پر کوئی گاڑی چلتی بھی ہے تو ڈرائیور مقامی لوگوں سے دوگنا کرایہ وصول کرتے ہیں۔

بجبہاڑہ میں سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 2:07 PM IST

Updated : Jul 12, 2021, 2:22 PM IST

مقامی لوگوں مطابق گزشتہ 5 برسوں سے پی ایم جی ایس وائی کی جانب سے رابطہ سڑک پر کام چل رہا ہے، تاہم خوشروئے کلان کے بیچوں بیچ مزکورہ رابطہ سڑک پر میکڈم نہ بچھانے کے باعث اور ڈرینج نظام کی ابتر حالت کے سبب خوشروئے کلان کے لوگوں کو انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

VIDEO

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالت سے نہ صرف ٹرانسپورٹر سے وابستہ لوگوں کو مشکلات پیش آ رہی ہے، بلکہ یہاں عام راہگیروں کے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کا چلنا پھرنا بھی دشوار ہو جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق کئی حاملہ خواتین کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی ایسی حالت سے انہیں برفباری کے ایام میں کافی مشکلات درپیش آتی ہے۔ جبکہ رابطہ سڑک پر گہرے گڑھے بننے کے نتیجے میں ان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب دھوپ ہوتی ہے تو ان سڑکوں سے دھول اُٹھ جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی ان کے اس مطالبے پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی۔

اس سلسلے میں جب ای ٹی وی کے نمائندے نے محکمہ پی ایم جی ایس وائے کے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر محمد سلطان سے فون پر رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ مزکورہ رابطہ سڑک پر مقامی لوگوں کو معاوضہ نہ ملنے کے سبب لوگوں کی مداخلت سے پی ایم جی ایس وائی کو کام روکنا پڑا۔

اگرچہ اس کے باوجود بھی پی ایم جی ایس وائی نے شاہراہ پر کام جاری رکھا، تاہم سڑک کے نیچے محکمہ جل شکتی کی پائپ لیک ہونے کی وجہ سے سڑک کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہو جاتا ہے، جبکہ محکمہ پی ڈی ڈی نے رابطہ سڑک کے مختلف جگہوں پر بجلی کے کھمبے نصب کئے تھے، جس کے نتیجے میں خوشروئے کلان علاقہ کے بیچ رابطہ سڑک پر تعمیراتی کام روکنا پڑا، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں محکموں کو یہ باور کیا کہ بجلی کے کھمبوں کو دوسری جگہ منتکل کیا جائے۔

جبکہ بوسیدہ ہوئی پائپ لائن کو بھی مرمت کی جائے، تاکہ وہ علاقہ میں رابطہ سڑک کا تعمیراتی کام پھر سے بحال کرئے۔

انہوں نے نمائندہ کو یقین دلایا جیسے ہی دونوں محکمہ جات اپنا کام مکمل کرئیں گے ہم جلد ہی مزکورہ علاقہ میں رابطہ سڑک کے رکے پڑے تعمیراتی کام کو شروع کریں گے، تاکہ لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: فوج اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان مباحثہ

Last Updated : Jul 12, 2021, 2:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.