ETV Bharat / state

'وادی میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں' - نظیر احمد لاوے

پی ڈی پی رہنما و راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے نے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سول سروسز کے مشکل ترین امتحان میں کامیابی کا جھنڈا گاڑنے والے ممتاز طالب علم سبزار احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں مبار کباد پیش کی۔

'وادی میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں'

author img

By

Published : Aug 8, 2020, 10:10 PM IST

نظیر احمد لاوے نے کہا کہ غربت کے باوجود سبزار احمد نے اپنی محنت اور لگن سے یہ ثابت کردیا ہے کہ حوصلے بلند ہوں تو کوئی چیز بھی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

'وادی میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں'

انہوں نے کہاکہ'سبزار کے کارنامے سے میں بے حد خوش ہوں، انہوں نے نہ صرف علاقے بلکہ پوری ریاست کا نام روشن کیا ہے۔

لاوے نے کہا کہ' وادی میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے لیکن 4- جی انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے یہاں کے ہونہار نوجوانوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

بانڈی پورہ: لاک ڈاؤن کے اثرات، عوام کی انتظامیہ سے فریاد

انہوں نے کہا کہ' دور حاضر میں 4- جی سہولیات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، لہذا وہ یہ معاملہ، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعظم کے سامنے ضرور رکھیں گے'۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.