جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع گرلز ہائیر سیکنڈری رانی باغ میں قومی یکجہتی کے تحت ایک تقریب منعقد کی گئی،اس تقریب میں سینکڑوں اسکولی طالب علموں نے شرکت کی ۔National Unity Day celebrated
مذکورہ تقریب کی صدارت اسکول کی پرنسپل صائمہ کوچ نے انجام دی، اس موقع پر مقررین نے قومی یکجہتی کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ کشمیر میں بھی رواداری،مشترک تہذیب و ثقافت، محبت اور بھائی چارگی کی روایت قدیم زمانے سے چلی آرہی ہے،اس روایت کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے طالب علموں اور اسکول ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ یہ روایت ہمیشہ برقرار رکھے۔
اس موقع ا سکول سے ڈی سی دفتر تک ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس میں اسکول کے مختلف مذاہب کے طالب علموں نے شرکت کی، اور عوام کو قومی یکجہتی کے بارے میں آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:National Integration Programme in Srinagar: سرینگر میں ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کا اہتمام