وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پروگرام من کی بات میں ڈورو اننت ناگ کی میونسپل کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی کےکام کاج اور اس کے صدر کی کارکردگی کی ستائش کی۔
نریندر مودی نے ایک منٹ سے بھی زیادہ اپنی بات میں مقامی میونسپل صدر محمد اقبال کی کارکردگی کی سراہنا کی اور کہا کہ کورونا وائرس وبا کے دوران کمیٹی اور اس کے صدر نے اعلیٰ پایہ کا کام کیا۔
کمیٹی کے صدر محمد اقبال نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی خوش ہیں اور اس حوصلہ افزائی سے ان کے اندر کافی اعتماد پیدا ہوگیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنا مشن جاری رکھیں گٰے۔
واضح رہے ڈورو میونسپل کمیٹی کے صدر اقبال اہنگر انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے کارکن ہیں اور پارٹی صدر جموں و کشمیر غلام احمد میر کے اہم کارکنوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔