ETV Bharat / state

معذورافراد کو موٹورائزڈ ٹرائی سائیکل تقسیم

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:02 PM IST

جسمانی طور پر معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی بنا خلل تعلیم کی راہیں ہموار کرنے کے لئے ڈی سی اننت ناگ کی جانب سے کئی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

معذور افراد کو موٹورائزڈ ٹرائسائکل تقسیم

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈی سی کلدیپ کرشن سدھا کا کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ جسمانی طور پر معذور افراد کی فلاح و بہبود اور ان کی بنا خلل تعلیم کی راہیں ہموار کرنے کے لئے مزید اقدامات کر رہی ہے۔ مٹن علاقے میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران سدھا نے ان باتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ضلع سوشل ویلفیئر افسر ڈاکٹر پیر زادہ فرحت و دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔ اس موقع پر پندرہ مستحقین میں موٹورائزڈ ٹرائسائکل بھی تقسیم کئے گئے۔

جسمانی طور پر معذور افراد کے کئی وفود نے ڈی سی کی نوٹس میں کئی مسائل زیر غور لائے۔

ادھر جسمانی طور پر معذور افراد نے اس طرح کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 'سرکاری سطح پر ان کی فلاح و بہبود کے لئے مزید اقدامات درکار ہیں۔ جس کی وجہ سے اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ایسے افراد کی بازآبادکادی کے دعوؤں کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں شورش و دیگر وجوہات کی بنا پر گزشتہ سالوں میں جسمانی طور پر معذور افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ لیکن یہ افراد ان کے لئے مخصوص قوانین و حقوق کی پاسداری کے لئے عرصہ دراز سے اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے افراد کے لئے مختس فلاحی اسکیموں کو بھی زمینی سطح پر نافز کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.