ETV Bharat / state

ہار پہنانے والے کو پتھر پھینکنے کا بھی حق ہے: محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Apr 17, 2019, 8:22 PM IST

ریاست جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ و پی ڈی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جن لوگوں نے پھولوں کی مالاؤں سے ہمیشہ ان کا استقبال کیا ہے ان میں سے کوئی پتھر پھینکے تو یہ انکا حق ہے۔

Mehbooba Mufti

انہوں نے کہا کہ پورا جنوبی کشمیر ان کا قبیلہ ہے، ’’میں یہاں کے لوگوں کی بیٹی ہوں بہن ہوں لہذا کسی روز کوئی ناراضگی سے پتھر پھینکے تو کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

واضح رہے کہ منگل کے روز ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں اس وقت محبوبہ مفتی کے قافلے پر سنگ باری کی گئی جب وہ وہاں پر موجود ایک درگاہ پر حاضری دینے کے بعد لوٹ رہیں تھی۔

محبوبہ مفتی جنوبی کشمیر میں عوام سے مخاطب

محبوبہ نے پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کھِرم علاقے میں کسی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے تو اسے فوری طور رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ میرا گھر ہے ان کو مجھ پر اختیار ہے اگر کسی بچے سے غلطی ہوئی ہے تو اس غلطی کو درگزر کرنا چاہئے لیکن میں پکڑ دھکڑ کے حق میں نہیں ہوں۔‘‘

کسی پارٹی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ یہاں انتخابات سے بائیکاٹ کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ’’کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں گے تو محبوبہ مفتی پارلیمنٹ میں پہنچے گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو ریاست جموں و کشمیر کی صحیح معنوں میں وکالت کر سکتی ہے۔ لہذا لوگوں کو ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہوگا اور انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

Intro:پھولوں کا ہار پہنانے والے کو پتھر پھینکنے کابھی جواز۔محبوبہ مفتی۔

Body:پی ڈی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے کہا کہ جن لوگوں نے پھولوں کی مالاوں (ہاروں )سے ہمیشہ ان کا استقبال کیا ہے ان میں سے کوئی پتھر پھینکے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

انہوں نے کہا کہ پورا جنوبی کشمیر ان کا قبیلہ ہے ۔میں یہاں کے لوگوں کی بیٹی ہوں بہن ہوں لہذا کسی روز کوئی ناراضگی سے پتھر پھینکے تو کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

محبوبہ نے پولیس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کھرم علاقہ میں کسی کی گرفتاری عمل میں لائی ہے تو اسے فوری طور رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ میرا گھر ہے ان کو مجھ پر اختیار ہے اگر کسی بچے سے غلطی ہوئی ہے تو اس غلطی کو درگزر کرنا چاہئے لیکن میں پکڑ دھکڑ کے حق میں نہیں ہوں۔

کسی پارٹی کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ یہاں انتخابات سےبائیکاٹ کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر لوگ ووٹ ڈالنے کے لئے نکلیں گے تو محبوبہ مفتی پارلیمنٹ میں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ایک واحد جماعت ہے جو ریاست جموں و کشمیر کی صحیح معنوں میں وکالت کر سکتی ہے۔لہذا لوگوں کو ہمت اور حوصلہ سے کام لینا ہوگا اور انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں اس وقت محبوبہ مفتی کے قافلے پر سنگ بازی کی گئی تھی جب وہ وہاں پر موجود ایک درگاہ پر حاضری دینے کے بعد لوٹ رہی تھی ۔

بائٹ۔۔محبوبہ مفتی۔۔صدر پی ڈی پی

Conclusion:اننت ناگ سے میر اشفاق کی رپورٹ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.