تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے وومنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے، اس ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
لفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس ٹورنامنٹ میں اننت ناگ، کولگام اور پلوامہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
لفٹننٹ گورنر نے نوجوان کھلاڑیوں کو ان کی کاوشوں کے لیے مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیا۔
یہ پہلا موقع ہے جب اننت ناگ پولیس کے ذریعہ زنانہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ شریک ہونے والی تمام ٹیموں کو کٹس، سفری الاؤنس فراہم کیے جائیں گے۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور نقد انعامات ملیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 'کشمیری کھلاڑیوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے بے قرار ہوں'
سریش رائنا نے ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افظائی کی۔ اس موقع پر فاروق خان، شیلین کبرا، پرنسپل سکریٹری ہوم، آئی جی کشمیر شری وجئے کمار ، ڈی آئی جی ایس کے آر شری اتول گوئل ایس ایس پی اننت ناگ اور ڈی سی اننت ناگ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سریش رینا نے کہا ہے کہ 'میں جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے بے قرار ہوں اور جموں و کشمیر میں سپورٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم بنانے کے لیے مصروف عمل ہوں۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو کرکٹ کی تربیت دینے کے لئے 10 اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔