ETV Bharat / state

باٹنیکل گارڈن کوکرناگ موسم خزاں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

کشمیر اپنی بے پناہ قدرتی خوبصورتی سے جہاں دنیا بھر میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے ۔وہیں یہ بدلتے موسموں کی وجہ سے جانا اور پہچانا جاتا ہے،کیونکہ یہاں کے موسم بھی بڑے نیرالے ہوتے ہیں۔ سیاحوں کے مطابق یہاں کے ہر ایک موسم کی اپنی اپنی خوبی ہے جسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہوگا۔Tourists In Kashmir

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 20, 2023, 4:50 PM IST

Updated : Nov 20, 2023, 7:16 PM IST

باٹنیکل گارڈن کوکرناگ موسم خزاں میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز

اننت ناگ: یوں تو وادی کشمیر میں چار موسم ہوتے ہیں، جو اپنے آب و ہوا کے لئے پورے برصغیر میں جانے جاتے ہیں۔ ان موسموں میں بہار، گرما، خزاں اور موسم سرما شامل ہیں اور ہر ایک موسم کی اپنی ایک الگ خوبی ہے، یہی وجہ ہے کہ بیرونی ممالک سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح وادی کا رخ کرتے ہیں۔

وادی کشمیر میں گرمی کے موسم میں ملک کی بیرون ریاستوں کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے سیاح وارد کشمیر ہوتے ہیں، تاہم خزاں کے سنہرے موسم کو دیکھنے اور اسے لطف اندوز ہونے کی غرض سے ملکی و غیر ملکی سطح کشمیر آنا پسند کرتے ہے۔

موسم گرما میں ملک و غیر ملکی سیاح کوکرناگ کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے وادی برنگ کا رخ کرتے ہیں وہی خزاں کے سنہرے موسم میں بھی سیلانی کوکرناگ کے دلفریب اور منفرد نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لئے آرہے ہیں، جو یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو اپنے کیمرے میں قید کرکے فرصت کے حسین لمحات اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

بوٹنکل گارڈن کوکرناگ آجکل اپنی خوبصورتی کے جلوئے چاروں اور بکھیر رہا ہیں، جہاں ایک طرف باغ کے بیچوں بیچ خوبصورت آبشار بہ رہا ہے وہی باغ میں موجود چنار کے ان گنت درخت آجکل خزان کے موسم میں رونق بخش رہے ہیں۔ رنگ برنگی سنہری اور نارنگی رنگ کے پتے ایک الگ ہی منظر بیان کر رہے ہیں، جب سیاحوں کی نظر ان پتوں پر پڑتی ہے تو وہ خوشی سے جھوم اٹھنے لگتے ہیں۔

ملک کی بیرون ریاستوں سے آئے ہوئے کچھ سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگر وہ موسم خزاں میں بوٹنکل گارڈن نہیں آتے تو وہ زندگی کے انوکھے لمحات گوا بیھٹتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی انہوں نے ارادہ کر لیا تھا کہ وہ فرصت کے لمحات کشمیر کی خوبصورت وادیوں میں گزاریں گے، کیونکہ کشمیر کسی جنت نما وادی سے کم نہیں۔

سیاحوں کا کہنا ہے کہ وادی کے حالات کافی اچھے ہیں اور جیسے میڈیا میں وادی کشمیر کے تئیں غلط تشہیر کی جاتی ہے یہاں پر آنے کے بعد انہیں ویسا کچھ نہیں لگا۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی مہمان نوازی دنیا میں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملے گی۔

سیاحوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی قدرتی خوبصورتی کے بارے میں جتنا سنا تھا یہاں آکر ہم نے اُس سے کہیں اور زیادہ پایا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوکرناگ کے بارے میں انہوں نے کسی سے سنا تھا کہ یہاں ایک بار ضرور جائیں۔

مزید پڑھیں:

باٹنیکل گارڈن کا جائزہ لینے کے بعد سیاحوں نے کہا کہ اگر ہم یہاں نہیں آتے تو ہمیں بہت زیادہ افسوس ہوتا۔انہوں کہا کہ خزاں میں یہاں کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بہار کا موسم ہوگا تب یہاں کی خوبصورتی میں اور بھی زیادہ نکھار ہوگا۔

سیاحوں نے کہا کہ یہاں کے ہر موسم کی اپنی اپنی خوبی ہوگی، جسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہوگا۔انہوں اُن تمام سیلانیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ وادی کشمیر میں ایک بار ضرور آئیں اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے لطف اٹھائیں۔

Last Updated : Nov 20, 2023, 7:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.