ETV Bharat / state

Cultural Festival at Bijbehara: بجبہاڑہ میں کلچرل پروگرام منعقد - جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز

جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں کلچرل فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور گلوکاروں، فنکاروں سمیت طلبہ کی خاصی تعداد نے شمولیت اختیار کی۔

بجبہاڑہ میں کلچرل پروگرام منعقد
بجبہاڑہ میں کلچرل پروگرام منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 8:10 PM IST

بجبہاڑہ میں کلچرل پروگرام منعقد

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں بدھ کو جموں و کشمیر اکادمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں کلچرل فیسٹول کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کلچرل پروگرام میں معروف شخصیات نے شمولیت کرکے پروگرام میں چار چاند لگائے۔ پروگرام میں اسکولی طلبہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کلچرل فیسٹیول سے لطف اندوز ہوئے۔

کلچرل فیسٹیول دن بھر جاری رہا جس میں گلوکاروں، فنکاروں، ادیبوں، تھیٹر آرٹسٹس سمیت اسکولی بچوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور مختلف رنگارنگ پروگرام پیش کرکے حاظرین کی داد حاصل کی۔ اس دوران روایتی بانڈ پاتھر بھی پیش کیا گیا جس میں تھیٹر آرٹسٹز نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور ماحولیات کے بگڑتے توازن کو برقرار رکھنے پر اپنے ایکٹ کے ذریعے بہترین پیغام عوام تک پہنچایا۔ وہیں کشمیری فنکاروں نے چھکری تہء روف بھی پیش کیا اور ساتھ ہی ادیبوں، مفکرین اور قلمکاروں نے ضلع اننت ناگ کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی، جس میں ضلع کے نامور مقامات، بزرگان دین کے آستان عالیہ اور خانقاہوں سمیت شعراء کے کارناموں پر بھی روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: Cultural Programme in North Kashmir وٹلب، سوپور میں کلچرل پروگرام منعقد

جموں و کشمیر اکادمی آف آرڈ کلچر اینڈ لینگویجز کے منتظمین نے کہا کہ ’’کلچرل ورثہ کو نئی پود تک پہنچانے کی ایک کوشش کے تحت ہی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ نئی نسل اپنے ثقافتی ورثہ کے ساتھ جڑ سکیں۔ جس کے پیش نظر ٹیگور ہال، سرینگر کے علاوہ بھی وادی کے دیگر اضلاع میں اس طرح کے پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ مرکزی سرکار سمیت جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کلچرل سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.