ETV Bharat / state

برفباری کے دوران نقل و حمل کے لیے جانور بنے سہارا

مسلسل چار روز سے جاری بھاری برفباری کے باعث وادی کشمیر میں بدھ کے روز بھی ٹریفک نظام سمیت کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔ اس دوران نقل و حمل اور اشیائے خوردنی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے مقامی لوگ خچروں اور گھوڑوں کا سہارا لیتے ہوئے نظر آئے۔

j&k snowfall: people use mule and horse for transportation

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:03 PM IST

ضلع اننت ناگ کے متعدد علاقوں سے سڑکوں سے برف نہ ہٹانے کی شکایات موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے کئی دیہی علاقوں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے۔

ویڈیو

جبکہ اننت ناگ کے اندرون علاقوں سے بھی سڑکوں پر برف جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'بارہا کنٹرول روم کے نمبرات پر کال کرنے کے باوجود بھی ان کے متعلقہ علاقوں کی سڑکوں کو بحال نہیں کیا گیا ہے۔ مقامی لوگ گاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خچروں اور گھوڑوں کو اشیائے خوردنی و دیگر چیزوں کی سپلائی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔'

یہ عمل نہ صرف دیہی علاقوں بلکہ اننت ناگ جیسے شہری علاقوں و دیگر قصبہ جات میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں سے برف نہ ہٹائے جانے کی وجہ سے ٹریفک نظام متاثر ہو رہا ہے جس کی وجہ سے اب خچر اور گھوڑا نقل و حمل کا واحد ذریعہ رہ گیا ہے۔ وہیں بھاری برفباری سے کافی تعمیراتی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.