ETV Bharat / state

Anantnag Exhibition cum Circus: اننت ناگ میں نمائش، سینکڑوں بچے محظوظ

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 1:15 PM IST

عید الفطر کے موقع پر جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے قائم کیے گئے ایگزبشن کم سرکس کے دوران سینکڑوں بچوں مع والدین محظوظ ہوئے۔ Municipal Chairman Inaugurated Exhibition cum Circus

اننت ناگ میں نمائش، سینکڑوں بچے محظوظ
اننت ناگ میں نمائش، سینکڑوں بچے محظوظ
اننت ناگ میں نمائش، سینکڑوں بچے محظوظ

اننت ناگ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اشاجی پورہ علاقے میں میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر، ہلال احمد شاہ، نے ایگزبشن (نمائش) کم سرکس کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ان کے ہمراہ میونسپل کونسل کے اراکین سمیت متعلقہ محکمہ جات کے کئی افسران بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں پی آر آئی ممبران نے بھی شمولیت اختیار کی۔

نمائش میں بچوں، نوجوانوں کی تفریح کے لئے کئی اقسام کے جھولے لگائے تھے جبکہ مختلف اسٹالز بھی قائم کیے گئے تھے۔ قصبہ اننت ناگ سمیت ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں بچوں نے نمائش کے دوران محظوظ ہوئے۔ رمضان المبارک کے آخری ایام کے دوران بارشوں اور موسمی تبدیلی کے باعث بچے کافی مایوس نظر آ رہے تھے تاہم موسم میں بہتری کے ساتھ ہی والدین اپنے بچوں، اعزہ سمیت جوق در جوق نمائش میں شرکت کرکے محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس موقع سے میونسپل کونسل، اننت ناگ کے صدر نے ہلال احمد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’اصل میں یہاں کے مقامی بچوں کو ایسی (تفریحی) سہولیات آٹے میں نمک کے برابر فراہم ہوتی ہیں۔ یہاں کے طلبہ بھی تفریحی سرگرمیاں انجام دیں اسی کے پیش نظر ایک نجی کمپنی کو جنگلات منڈی، اننت ناگ میں نمائش شروع کیے جانے کی اجازت دی گئی۔

ہلال احمد نے کہا کہ یہ نہ صرف قصبہ بلکہ ملحقہ علاقہ جات کے لیے باعث خوش ہے کہ مذکورہ کمپنی نے یہاں لوگوں کے لیے تفریح کے متعدد وسائل مہیا رکھے ہیں، جن میں زیادہ تر جھولے ہی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں پارکس کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، جنہیں بہت جلد مکمل کر کے لوگوں کے نام وقف کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.