Tiranga Rally in Dooru Anantnag: ڈورو میں طلبہ کی ترنگا ریلی - اننت ناگ میں منعقدہ تقریب
ڈورو، اننت ناگ میں منعقدہ ایک تقریب میں دوران حصول آزادی کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ Kashmir Tiranga Rallies
سرینگر: وادی کشمیر کے طول و ارض میں ’آزادی کے امرت مہوتسو‘ کی نسبت سے ترنگا ریلیز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ Tiranga Rally in Dooru Anantnag پولیس، فوج اور سول انتظامیہ کے ساتھ ساتھ طلبہ کی جانب سے ترنگا ریلیز اور پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے بھی ریلیز کا اہتمام جاری ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں 'ہر گھر ترنگا' مہم کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ Har ghar Tiranga Campaign in JK ہفتہ کو زونل ایجوکیشن آفیسر، ڈورو کی قیادت میں اسکولی بچوں کی جانب سے گورنمنٹ ہائر اسکینڈری اسکول، ڈور سے اسپورٹس اسٹیڈیم تک ایک ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف اسکولوں کے درجنوں طلبہ نے شرکت کی۔
ریلی کے دوران قومی ترانہ سمیت حب الوطنی کے گیت گائے گئے۔ جب کہ اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران حصول آزادی کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کی خدمات کو یاد کرنے کے علاوہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے مجاہدین آزادی کا تذکرہ بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں: Tiranga Rallies Across Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر میں ترنگا ریلیز کا سلسلہ جاری