باغ مالکان کا کہنا ہے کہ تقریباً آدھے گھنٹے تک زور دار ژالہ باری ہوئی ہے، جس کے سبب ہمارے سیب کے باغیچوں میں درختوں سے نکلے ہوئے شگوفے اور سیب پیڑوں سے نیچے گر گئے۔
باغ مالکان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آج تک اپنے باغات میں دواؤں کے کئی چھڑکاو کئے تھے۔
تاہم شدید ژالہ باری کے نتیجے میں وہ سب بے سود ہی ثابت ہوا جبکہ اس صنعت سے وابستہ افراد کو لاکھوں کے نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔
باغ مالکان کا کہنا ہے کہ حالیہ ژالہ باری کے نتیجے میں ان کے فصل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ علاقے میں ژالہ باری اس قدر ہوئی ہے جیسے مذکورہ علاقے میں برف کی چادر لپٹ گئی۔
انہوں نے محکمہ باغبانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر باغ مالکان کو مالی امداد فراہم کرے تاکہ باغ مالکان کو کچھ حد تک راحت مل جائے۔