ETV Bharat / state

Ground Report of Aishmuqam Incident عشمقام میں دل دہلانے واقعہ پر لوگوں کے تاثرات

author img

By

Published : Dec 23, 2022, 10:26 PM IST

اننت ناگ کے عشمقام علاقہ میں جمعہ کی علی الصبح اس وقت ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب مشتبہ دماغی طور معذور شخص نے کئی افراد پر لاٹھی سے حملہ کرکے ان کو لہولہان کیا ۔ حملے میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے جن میں ایک ہی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔Ground Report of Aishmuqam Incident

Etv Bharat
Etv Bharat

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں جمعہ کی علی الصبح اس وقت ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا جب مشتبہ دماغی طور معذور شخص نے کئی افراد پر لاٹھی سے حملہ کرکے ان کو لہولہان کیا ۔ اس وارادت میں خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ایس ڈی ایم پہلگام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کا علاج و معالجہ ہسپتال میں جاری ہے۔ Aishmuqam Youth Kills Three Persons

عشمقام میں دل دہلانے واقعہ پر لوگوں کے تاثرات

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کا ماحول پھیل گیا۔ ملوث شخص کی شناخت جاوید حسن راتھر کے طور پر ہوئی۔ اطلاع کے مطابق جاوید احمد نے پہلے اپنے والدین پر حملہ کیا اور بعد میں مقامی لوگوں کو نشانہ بنایا۔ اس واقعہ میں خاتون سمیت تین افراد کی موت ہوئی ۔ مرنے والوں کی شناخت عشمقام کے رہنے والے غلام نبی خادم، ان کی والدہ حذیفہ بیگم اور محمد امین شاہ کے بطور ہوئی ہے،جبکہ چھ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جسے سرینگر منتقل کیا گیا ہے ۔ Drug Addict Kills Three In Aishmuqam

سب ڈویژنل مجسٹریٹ پہلگام نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ملوث شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور وہ ذاتی طور پر صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے اس سانحہ کے بعد علاقہ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کی ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ملوث شخص پہلگام میں نانوائی کی دکان چلا رہا ہے، اس کی دماغی حالت صحیح تھی، انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ شخص منشیات کا عادی تھا۔Ground Report of Aishmuqam Incident

مزید پڑھیں: Aishmuqam Tragedy Creates Pall of Gloom تین لوگوں کے قتل کے بعد عشمقام میں صف ماتم

انہوں نے کہا کہ ایک روز قبل مذکورہ شخص نشہ کی حالت میں پہلگام میں پولیس نے اسے پکڑ لیا تھا اور بعد میں اسے والدین کے حوالے کیا گیا۔ لوگوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک طرف منشیات کے خلاف نشہ مکت بھارت ابھیان چلا رہا ہے تو دوسری جانب منشیات کو عام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سیاحتی مقام پہلگام میں شراب کی دکان کھولی گئی، اس سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ آج کا واقعہ سرکار کے اس غلط اقدام کی ایک کڑی ہے۔

معزز شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سماج کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے اپنا کرادا پیش کریں جس میں والدین کا اولین فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ منشیات کے خاتمہ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں، اور سیاحتی مقامات پر شراب کی دکانیں کھولنے کے فیصلہ پر ازسر نو غور کرکے اس فیصلہ کو واپس لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.