ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر میں تازہ برفباری - سڑکوں پر پھسلن

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کمشیر میں بدھ کی صبح ہلکی برفباری ہوئی جس سے شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری واقع ہوئی۔

جنوبی کشمیر میں تازہ برفباری
جنوبی کشمیر میں تازہ برفباری
author img

By

Published : Feb 3, 2021, 3:37 PM IST

وادی کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ میں آج دوپہر چلہ خورد کی پہلی جبکہ موسم سرما کی تیسری برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

جنوبی کشمیر میں تازہ برفباری

پہاڑی علاقوں میں بھاری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجہ کی برفباری ہو رہی ہے۔ برفباری کے دوران معمولات زندگی کو بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے عملہ اور مشینریز کو تیار رکھا گیا ہے تاکہ برفباری کی وجہ سے پیدا شدہ کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

اننت ناگ میں دوپہر کے بعد برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ مختلف بازاروں میں روزمرہ کے کام کاج کے سلسلہ میں نکلے لوگ خاص کر طلبا اپنے گھروں کی جانب رخ کرتے نظر آئے۔

تازہ برفباری سے وادی بالخصوص دیہی علاقوں کی سڑکوں پر پھسلن پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل صبح کے وقت متاثر ہوئی لیکن ٹھٹھرتی سردیوں سے لوگوں کو قدر راحت نصیب ہوئی۔

وادی کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.