ETV Bharat / state

Free Medical Camp وادی میں ملک کے ماہر ڈاکٹرس کی جانب سے مفت طبی کیمپس کا انعقاد

author img

By

Published : May 12, 2023, 5:06 PM IST

Updated : May 12, 2023, 5:26 PM IST

بارڈرلیس ورلڈ فاؤنڈیشن نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے وادی کے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں مفت طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ کیمپس کی شروعات 22 اپریل سے کی گئی ہے ،جو 30 مئی تک جاری رہے گا۔

free-medical-camps-by-borderless-world-foundation-in-anantnag
وادی میں ملک کے ماہر ڈاکٹرس کی جانب سے مفت طبی کیمپس کا انعقاد

اننت ناگ: ملک کی کئی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے معروف 100 ڈاکٹرس پر مشتمل مختلف شعبہ جات سے وابستہ ایک ٹیم کشمیر کے دورے پر ہے ۔بارڈر لیس ورلڈ فاؤنڈیشن نامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے وادی کے دور دراز اور سرحدی علاقوں میں مفت طبی کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے،جن میں یہ سینئر ڈاکٹرس حصہ لے کر لوگوں کا مفت علاج و معالجہ کر رہے ہیں اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ان میڈیکل کیمپس کا انعقاد فوج کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ ہیڈ رشی کیش پرمار نے کہا کہ بارڈر لس ورلڈ فاؤنڈیشن گزشتہ بارہ برسوں سے وادی میں یتیموں کے لئے کام کررہا ہے۔ اننت ناگ ضلع میں بھی وہ ایک یتیم خانہ چلا رہے ہیں،اس کے ساتھ ساتھ وہ دور دراز لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی پہل کر رہا ہے،جس کی ایک کڑی کے تحت پورے جموں کشمیر میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے،جن میں خاص کر راجوری، پونچھ، کیرن، مچھل ،کپواڑہ ،اننت ناگ شامل ہیں۔اس پہل میں نیما وومنز فاؤنڈیشن کے بینر تلے کام کرنے والے ڈاکٹرس بھی شامل ہیں۔

کیمپس کی شروعات 22 اپریل سے کی گئی ہے ،جو 30 مئی تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن کی جانب سے ممبئی ،پونے ،ناسک اور ملک کے کئی حصوں سے معروف اور قابل 100 ڈاکٹرس پر مشتمل ایک ٹیم کو شامل کیا گیا ہے اور 10 الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور ہر ٹیم میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ 10 ماہر امراض موجود ہیں،تاکہ یہاں کے دیہی علاقوں کی عوام کو فائدہ مل سکے اور انہیں دروازے پر ہی بہتر علاج و معالجہ فراہم ہو سکے۔ضلع اننت ناگ کے رامپورہ میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران ڈاکٹرس نے کہا کہ لوگوں کا تعاون دیکھ کر وہ کافی خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاج و معالجہ کے ساتھ ساتھ انہیں یہاں کے عوام کی خدمات کرنے کا بھی موقعہ ملا ہے،جس سے انہیں کافی سکون مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: International Nurses Day: نرسز ڈے پر وادی کی نرسوں نے کیا کہا

Last Updated : May 12, 2023, 5:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.