ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کنونشن کا انعقاد، عمر عبداللہ کا خطاب - Omar Abdullah - OMAR ABDULLAH

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے تحت یکم اکتوبر کو پولنگ ہوگی جبکہ آج انتخابی مہم ختم ہوگئی۔ اس دوران عمر عبداللہ نے جنوبی کشمیر کے بارہمولہ میں پارٹی کنونشن میں شرکت کی اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے حق میں مہم چلائی۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کنونشن کا انعقاد، عمر عبداللہ کا خطاب
شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کنونشن کا انعقاد، عمر عبداللہ کا خطاب (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 9:09 PM IST

بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈگری کالج میں آج نیشنل کانفرنس کی جانب سے کارکنوں کےلئے کنونشن منعقد کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ پارٹی کے امیدوار جاوید بیگ نے شرکت کی۔ پارٹی کارکنوں اور حامیوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے بہتر حکمرانی، ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پارٹی کے عزم کا اظہار کا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی حکومت بنی تو صحت کے شعبہ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور ضلع کو ترقی دی جائے گی۔

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے کنونشن کا انعقاد، عمر عبداللہ کا خطاب (ETV Bharat)

انہوں نے بڑا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ہر گھر کو سالانہ 12 گیس سلنڈر مفت فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوامی بہبود پر پارٹی کی توجہ کا اعادہ کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایک بہتر اور روشن مستقبل کے لیے نیشنل کانفرنس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری آپ سے اپیل ہے کہ اپنا ووٹ نیشنل کانفرنس کے حق میں ڈالیں۔ ہم جیت جاتے ہیں تو تمام زیر التواء ترقیاتی کام بغیر کسی تاخیر کے مکمل ہو جائیں گے اور بارہمولہ میں بے مثال ترقی دیکھنے کو ملے گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر انتخابات: محبوبہ مفتی نے حسن نصراللہ کے قتل کے خلاف احتجاجاً انتخابی مہم منسوخ کر دی - Mehbooba protest Nasrallah killing

حلقہ سے این سی امیدوار جاوید بیگ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لوگوں کو اس بات یقین دلایا جائے کہ پارٹی پر ان کا بھروسہ بارہمولہ کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے گا۔ کنونشن کے بعد عمر عبداللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کی جارہی بمباری کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حالات بدترین ہوتے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.