ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر تین سے پوچھ تاچھ - Inflammatory Posts in JK

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

لبنان میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حسن نصر اللہ کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے بعد ہفتے کی شام سری نگر اور بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر تین افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر تین سے پوچھ تاچھ
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر تین سے پوچھ تاچھ (Etv bharat)

سری نگر: جموں و کشمیر پولیس نے سنیچر کو اسرائیل کے ایک فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر تین افراد سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ تین افراد کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا ہے اور مناسب قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس نے شہریوں کو فرقہ وارانہ یا اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے یا پوسٹ کرنے سے خبردار کیا کیونکہ "خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔"

لبنان میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حسن نصر اللہ کی ہلاکت کی خبر پھیلنے کے بعد ہفتے کی شام سری نگر اور بڈگام اور بارہمولہ اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے رہنما اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی سمیت سیاست دانوں نے آج کے لیے اپنی انتخابی مہم معطل کر دی۔

دریں اثناء انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی نے آج سری نگر میں ایک میٹنگ کی صدارت کی اور انہیں وادی میں امن و سکون کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ میٹنگ میں پولیس، سیکورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سینئر افسران اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان نے کہا کہ آئی جی پی کشمیر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داری کے متعلقہ شعبوں کی تیاری، منصوبہ بندی اور نگرانی کریں۔ انہوں نے ضلعی ایس ایس پی، سائبر سیل اور آئی ٹی اینڈ سوشل میڈیا سیلز کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پر نظر رکھیں اور افواہ پھیلانے والوں اور اشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہونے پر زور دیا اور وادی میں امن و سکون کو یقینی بنانے کے لیے عوام کے ساتھ رابطہ کاری میٹنگیں کرنے پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.