اننت ناگ: گنجان آبادی والے علاقہ شیر پورہ، اننت ناگ میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران پانچ رہائشی مکان اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے۔ 5 Residential Houses Gutted in Anantnag آتشزدگی میں تین دکانیں بھی خاکستر ہو گئیں۔ آتشزدگی میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ کے سبب کئی کنبے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔
نمائندے کے مطابق اننت ناگ کے شیر پورہ علاقے میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلوں نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ 5 Residential Houses 3 Shops Gutted in Anantnag مقامی باشندوں نے فوری طور فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کو مطلع کیا تاہم فائر سروسز کے پہنچنے سے قبل ہی آگ نے تین دکانوں سمیت پانچ رہائشی مکانات کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ ’’بھیانک آتشزدگی کے سبب مقامی آبادی میں خوف وہراس پیدا ہو گیا تھا۔ Eight Structures Gutted in Anantang وہیں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو بھی آگ بجھانے میں کافی دقتیں پیش آئیں۔‘‘ فائر بریگیڈ عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کے سبب قریب آٹھ تعمیراتی ڈھانچے اور ان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔
مزید پڑھیں:
Fire In Anantnag: اننت ناگ میں آگ کی واردات میں کئی مکانات خاکستر
اننت ناگ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ Fire Incident in Anantanag وہیں مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی بازآبادکاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔