ETV Bharat / state

اننت ناگ: ضلع انفارمیشن دفتر کی عمارت بوسیدہ

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 7:04 PM IST

حکومت اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن کا اپنا دفتر ابھی تک قائم نہیں کر سکی ہے۔

District Information Building
بوسیدہ عمارت

ضلع اننت ناگ کا ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفتر 60 سالہ پرانی عمارت میں قائم ہے۔ عمارت کافی خستہ ہو چکی ہے، جس کی چھت بوسیدہ ہو چکی ہے اور دیواروں پر دراڈیں پڑ چکی ہیں، وہیں بارش کا پانی بھی چھت سے ٹپک کر اندر داخل ہو جاتا ہے۔

بوسیدہ عمارت

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی جانب سے بیس برس قبل اس عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مذکورہ عمارت میں دفتر کا کام کاج معمول کے مطابق جاری ہے۔

یہی نہیں دفتر کے صحن میں گندگی کے ڈھیر جمع ہیں اور معمولی بارش کے دوران صحن تالاب کی شکل اختیار کرتا ہے۔

خستہ حال عمارت میں قائم دفتر کے ملازم خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ برفباری یا معمولی زلزلہ کے وقت عمارت منہدم ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔ وہیں خستہ حال دفتر میں بیت الخلاء جیسی ضروری سہولیات میسر نہ ہونے کے سبب ملازمین کو مزید دقتوں کا سامنا ہے۔

غور طلب ہے کہ حکومت اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن کا اپنا دفتر ابھی تک قائم نہیں کر سکی ہے۔ دراصل مذکورہ دفتر سینٹرل کوآپریٹیو کی عمارت میں قائم ہے۔ ذرائع کے مطابق عمارت کی خستہ حالی کو دیکھ کر کوآپریٹیو انتظامیہ نے متعلقہ محکمہ کو عمارت خالی کرنے کے لئے کئی دفعہ نوٹس بھیج دی ہیں اور کرایہ لینے سے بھی منع کر رہے ہیں، تاکہ کسی بھی حادثہ کی ذمہ داری کوآپریٹو انتظامیہ پر عائد نہ ہوں۔ تاہم ضلع انتظامیہ اس سلسلہ میں ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے دوران کورونا مثبت معاملات میں اضافے کا خدشہ

سینیئر صحافیوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت کی حالت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ میں انتظامیہ صحافیوں کے لئے ابھی تک ایک پریس کلب قائم نہیں کر سکی۔ جس کے سبب صحافیوں کو روزانہ گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اپنے پیشہ سے جڑی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے وہ انفارمیشن دفتر کا رخ کرتے ہیں تاہم وہاں بنیادی ڈھانچہ کی کمی کی وجہ سے انہیں مایوس ہونا پڑتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن دفتر کو نئی عمارت فراہم کرنے اور جدید سہولیات سے لیس کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.