ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن سنٹر اننت ناگ کی جانب سے کووڈ 19 سے متعلق (آئی ای سی) بیداری مہم جاری ہے۔
یہ مہم ایس او پیز کی پاسداری اور ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کو روکا جا سکے۔
اس مہم کے ایک حصے کے طور پر اننت ناگ قصبہ میں ڈی آئی سی کے عہدیداروں کی جانب سے ایک گاڑی پر نصب لاؤڈ سپیکر پر اعلانات کیے گئے۔
ویکسینیشن اور ایس او پیز کی ضرورت پر روشنی ڈالنے والے پمفلٹس دکانداروں، راہگیروں اور مسافروں میں تقسیم کیے گئے۔
مزید پڑھیں: ایس او پیز کی خلاف ورزی، ڈوڈہ میں اب تک 3,124افراد پر جرمانہ عائد
ڈی آئی سی کے عملے نے کووڈ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام کو ماسک پہننے کی افادیت اور جسمانی دوری کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی آئی سی نے ضلع میں کووڈ 19 کی تیسری لہر کے امکانات کے پیش نظر یہ مہم شروع کی ہے جو آگے بھی جاری رہے گی۔