گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے صحن کو کار پارکنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جہاں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ گاڑیاں پارک کرتے ہیں.. جس کی وجہ سے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کرنے اور انہیں ریفر کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ Car Parking in GMC Anantnag
اگرچہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں جی ایم سی کے قریب ملٹی لیول کار پارکنگ کو کھول دیا گیا جس میں تقریباً 280 گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے لیکن اس کے باوجود لوگ جی ایم سی کے احاطے میں اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں
یہ بھی پڑھیں : Multi Level Car Parking in Anantnag: اننت ناگ میں ملٹی لیول کار پارکنگ کا افتتاح
کئی بار عوامی حلقوں کی جانب سے جی ایم سی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ اس مسئلہ کا ازالہ کیا جائے, جس کے بعد جی ایم سی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں اقدامات اٹھائے ہیں.
جی ایم سی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ ہسپتال احاطہ کے ایک مخصوص حصہ کو مستقل کار پارکنگ کے استعمال میں لایا جائے گا جس پر کام شروع کیا گیا ہے کام مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹروں سمیت دیگر اسٹافرس کی گاڑیاں وہاں منتقل کی جائیں گی۔ Car Parking in GMC Anantnag