ETV Bharat / state

اننت ناگ: محکمہ ہینڈی کرافٹس کی جانب سے نمائش کا اہتمام - آزادی کا امرت مہااُتسو

محکمہ ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کی جانب سے مختلف مصنوعات کی نمائش کے لیے مختلف سٹالز لگائے گئے۔ محکمہ کے افسران، مقامی فنکاروں اور کاریگروں کی بڑی تعداد نے بھی نمائش میں حصہ لیا۔

اننت ناگ میں دو روزہ نمائش کا اہتمام
اننت ناگ میں دو روزہ نمائش کا اہتمام
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 10:19 PM IST

آزادی کا امرت مہااُتسو کے ایک حصے کے طور پر محکمہ (دستکاری) ہینڈی کرافٹس اور ہینڈلوم کی جانب سے اننت ناگ میں دو روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

اننت ناگ میں دو روزہ نمائش کا اہتمام

اس موقع پر محکمہ کی جانب سے مختلف مصنوعات کی نمائش کے لیے مختلف سٹالز لگائے گئے۔ محکمہ کے افسران، مقامی فنکاروں اور کاریگروں کی بڑی تعداد نے بھی نمائش میں حصہ لیا۔

اننت ناگ میں دو روزہ نمائش کا اہتمام
اننت ناگ میں دو روزہ نمائش کا اہتمام

ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مختلف ہنر مند دستکاروں اور کام کرنے والے کاریگروں کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ کریوال، گبا، چین اسٹک، سوزنی وغیرہ کی تجارت میں خواتین کو غیر جانبدارانہ تربیت دینا، نمائش اور تجارتی میلوں کا اہتمام کرنا، کاریگروں کو پلیٹ فارم مہیا کرانا، کریڈٹ کارڈ اسکیم کے تحت کاریگروں کی مالی ضروریات کو پورا کرنا اور پرانے کاروباریوں کو پھر سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے محکمہ مسلسل کام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں بھارتی فضائیہ کا ایئر شو

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ ضلع میں 22 ہزار 5 سو سے زائد کاریگر ہیں جبکہ 337 صنعتی مراکز اندراج شدہ ہیں۔ وہیں ضلع میں 28 تربیتی مراکز قائم ہیں، جن میں 14 ہزار 2 سو 98 افراد نے مختلف ہنر میں تربیت مکمل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.