اس موقع پر ڈی سی اننت ناگ خالد جہانگیر سمیت دیگر فنکاروں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
پروگرام میں مشاعرے کے علاوہ دیگر ثقافتی و تمدنی پروگرام پیش کئے گئے۔ ان پروگراموں کے ذریعے عام شہریوں تک سماج کی بہتر تعمیر کے لئے ان کے حقوق و فرائض کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ جبکہ آئین ہند کے تحت شہریوں کو حاصل حقوق کے بارے میں بھی حاضرین کو آگاہ کیا گیا۔