جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کی خصوصی ٹیم (ایس او جی) اور فوج نے آج صبح سرچ آپریشن شروع کیا۔ لال چوک جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے کئی رہائشی گھروں کی تلاشی بھی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر شروع کی تھی، تاہم ابھی تک اس آپریشن میں فروسز نے کسی بھی عسکریت پسند کا سراغ نہیں لگایا ہے۔ گزشتہ روز سے فورسز نے عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لیے اس طرح کے آپریشنز میں سرعت لائی ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
ادھر آج ضلع بڈگام میں عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو بھی تباہ کر دیا ہے اور ایک عسکری معاون کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔