ETV Bharat / state

اننت ناگ: پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان، طلبہ پریشان

اننت ناگ کے آکورہ مٹن میںبچوں کو علاقے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آکورہ مٹن علاقہ میں گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو اس مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

author img

By

Published : Oct 11, 2021, 7:31 PM IST

پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان، طلبہ پریشان
پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان، طلبہ پریشان

جموں و کشمیر کے ضلع جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے آکورہ مٹن میں زیر تعلیم بچوں نے شکایت کی ہے کہ علاقہ میں مسافر گاڑیوں کا فقدان ہے۔ دور جدید میں جہاں طلبہ و طالبات مختلف قسم کی سہولیات سے آراستہ ہو رہے ہیں، وہیں جنوبی اننت ناگ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع آکورہ نامی علاقہ کے لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث کئی دکتوں کا سامنا رہتا ہے۔

آکورہ مٹن علاقہ میں واقع نرسنگ کالج کے طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ دوردراز علاقوں سے نرسنگ کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں، تاہم ڈیجیٹل دور میں بھی انہیں ٹرانسپورٹ کے مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ کالج سے واپسی کے وقت انہیں کوئی بھی گاڑیاں نہیں ملتی ہے۔ جس کے باعث طلبہ دیر سے گھر پہنچتے ہیں۔ اس مسئلے کی وجہ سے ان کے گھر والے بھی پریشان رہتے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان، طلبہ پریشان

انہوں نے کہا کہ کالج آنے اور واپس جانے کے نتیجے میں ان کا قیمتی وقت ضائع ہو جاتا ہے، جبکہ بعض اوقات انہیں پیدل چل کر ہی اپنے گھر روانہ ہونا پڑتا ہے، جس سے ان کی تعلیم بھی متاثر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ علاقہ میں گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنائیں تاکہ ان کو اس مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.