ETV Bharat / state

Militant Attack in Anantnag اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 4, 2023, 10:04 PM IST

Updated : Oct 5, 2023, 10:32 AM IST

زخمی کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے زخمی طالب علم کی تشویش ناک حالت دیکھ کر مزید اعلاج و معالجہ کے لئے سری نگر منتقل کر دیا۔

بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی
بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی
اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بارہویں جماعت کا طالب علم زخمی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ وتڑی گام علاقے میں عسکریت پسندوں نے ایک بارہویں جماعت کے طالب علم ساحل بشیر پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں طالب علم زخمی ہو گیا ۔ زخمی کی شناخت سترہ سالہ ساحل بشیر کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی کو اننت ناگ کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے زخمی طالب علم کی تشویش ناک حالت دیکھ کر مزید اعلاج و معالجہ کے لئے سری نگر منتقل کر دیا۔ ادھر حملے کے فوری بعد جموں و کشمیر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کیا اور حملہ آور ملیٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

  • #Terrorists fired upon one person namely Sahil Bashir Dar son of Bashir Ah Dar resident of Wanihama in #Anantnag district. The injured person is being shifted to hospital for treatment. Area cordoned off. Further details shall follow.@JmuKmrPolice

    — Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) October 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کجر گاؤں میں دوعسکریت پسند ہلاک

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طالب علم کی گردن میں گولی پیوست ہوئی ہے۔ُ پولیس کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی شام کو دہشت گردوں نے ساہل بشیر ڈار ولد بشیر احمد ڈار ساکن وانہامہ اننت ناگ پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔

Last Updated : Oct 5, 2023, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.