اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے سڈورہ علاقہ میں نالہ برنگی پر محکمہ آر اینڈ بی کی جانب سے تعمیر کئے جارہے پل کا کام کئی برسوں سے نا مکلمل ہے جس کے نتےجے میں ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہناہے کہ سنہ 2014 میں تباہ کن سیلاب کے باعث پل منہدم ہوگیا جس کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ نے نالہ پر نیا پل بنانے کا کام نجی کمپنی کھانڈے انفراسٹرکچر کو سونپا تاہم کئی سال گزرجانے کے بعد بھی پل کا تعمیری کام مکمل نہیں ہوا ہے جس سے کثیر آبادی کو مشکلات درپیش آرہے ہیں۔Bridge in Sadura Anantnag Awaits Completion
ان کاکہنا ہے کہ اگر چہ پل کا نوے فیصد کام مکمل ہوا ہے لیکن کچھ لوگ اب اس پل کو مکمل کرنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔جس سے یہ کام تشنہ تکمیل ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ پل کئی علاقوں کو آپس میں جوڑتا ہے اس کے علاوہ ضلع ہیڈکوارٹر جانے کے لئے بھی اسی پل کا انتخاب عمل میں لانا پڑتا ہے تاہم برسوں گزر گئے لیکن پل مکمل نہیں ہوپایا جس کے باعث راہگیروں و گاڑیوں کو عارضی و پتھریلی راستے سے نالہ کو پار کرنا پڑتا ہے جس کے وجہ سے گاڑی مالکان کو کھبی کھبار نقصان سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ A bridge in Sadura Anantnag disconnecting
سجاد احمد نامی ایک مقامی شہری نے بتایا کہ پُل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی ہزار آبادی کو سخت مشکلات درپیش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کو اس معاملے میں مطلع گیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا جارہا ہے ۔ ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی نے فون پر بتایا کہ پل کی تعمیر پر 6 کروڑ 31 لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں اور امسال جون میں تعمیری کام مکمل کرنا ہے, انہوں نے کہا کہ وہ آج ہی متعلقہ ایجنسی کو لوگوں کے تشویش کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔ The Bridge connects several villages
یہ بھی پڑھیں : Bridge in Monghama Awaits Completion :ترال: پل کی تعمیرمکمل نہ ہونے سے لوگ پریشان