ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں 'بلاک دیوس' کا اہتمام - بجبہاڈہ میں ’بلاک دیوس‘ کا اہتمام

جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے مقصد سے 'بلاک دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔

بجبہاڈہ میں ’بلاک دیوس‘ کا اہتمام
بجبہاڈہ میں ’بلاک دیوس‘ کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:39 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے دیہی علاقوں میں 'بلاک دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنےکی کوشش کی گئی۔

بلاک دیوس پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ لینا اور ان کا ازالہ کرنا ہوتا ہے۔ پروگرام کا اہتمام سب ڈویژنل مجسٹریٹ بجبہاڑہ میں کیا گیا۔ اس 'بلاک دیوس' کی صدارت ڈپٹی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ نے کی۔ اس موقع پر ڈسٹرک ڈیولپمنٹ کونسلر اور تحصیلدار بجبہاڑہ بھی موجود تھے۔

اعلیٰ عہدیداروں نے عوام کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کرنے کے لیے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی۔ پروگرام میں مختلف دیہات کے درجنوں وفود نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے انتظامیہ کو واقف کروایا۔

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'بلاک دیوس' کے اہتمام کا مقصد دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے نوٹس میں لائے گئے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.