نیشنل کانفرنس کے رہنما مرحوم حاجی عبدالغنی ویری کو ان کی چھٹی برسی کے موقعہ پر ان کے بیٹے اور اپنی پارٹی کے رہنما طارق شاہ ویرے نے اپنے ورکروں کے ہمراہ خراج عقیدت پیش کیا۔
طارق شاہ ویری نے اپنے ورکروں کے ہمراہ ان کے مقبرے پر حاضری دی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقعہ پر طارق ویرے نے کہا کہ مرحوم نے سیاست کو عبادت سمجھا تھا اور وہ تمام عمر کے لوگوں کے لیے خدمت گزار رہے ہیں۔
طارق ویری نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چلیں گے اور بجبہاڑہ کے عوام کا خادم بن کر حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے لوگوں کی امیدوں پر کھرا اترنے پر اپنا کلیدی رول ادا کریں گے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ اور ان کے فرزند عمر عبداللہ نے بھی عبدالغنی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے تئیں ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبدالغنی ویری پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے ہمیشہ پیس پیش رہے۔
عبدالغنی ویری نے 21 اپریل 2015 کو داعیٔ اجل کو لبیک کہا۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا۔ سنہ 1936 میں عبدالغنی نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔ اس کے بعد جب مسلم کانفرنس نیشنل کانفرنس میں تبدیل ہوئی تو یہ بھی شیخ محمد عبداللہ کے ساتھ نیشنل کانفرنس میں رہے۔