ETV Bharat / state

اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات - kashmir latest news

ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں منگل کے روز ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی اننت ناگ کی جانب سے انتخابات عمل میں لائے گئے۔

اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:29 PM IST

اس موقعہ پر ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 51 ممبران میں سے 48 ممبران نے خفیہ بیلٹ کے ذریعہ اپنا ووٹ ڈالا۔

اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات

ووٹ ڈالنے کے بعد ووٹوں کی گنتی عمل میں لائی گئی، جس دوران سینئر صحافی فیاض احمد لولو ایسو سی ایشن کے نائب صدر جبکہ ساحل سہیل جنرل سیکریٹری کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم صدر کے عہدے کے لئے دونوں امیدواروں کو مساوی ووٹ ملے، جس کے بعد ایسو سی ایشن کمیٹی کی جانب سے صدر کے عہدے کے لیے دوبارہ انتخابات عمل میں لانے کا فیصلہ لیا گیا جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فاتح امیدواروں نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اننت ناگ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی بہتری کے لیے تن دہی سے کام کریں گے۔

انتخابات کو پُر امن اور شفاف طریقہ سے انجام دینے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محمد عثمان ،تحصیلدار اننت ناگ واسی دیوہ کی نگرانی میں منعقد کرائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.