ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: زیر زمین کمین گاہ سے منشیات ضبط - گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ تاچھ

اننت ناگ پولیس نے جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں چھاپے کے دوران زیر زمین کمین گاہ سے بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کر لیا۔

بجبہاڑہ: زیر زمین کمین گاہ سے منشیات ضبط

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 12:04 PM IST

جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے بدھ کی صبح ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ، تلکھن علاقہ کے متصل ایک ناکہ قائم کیا گیا تھا۔ ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد سے 15 کوڈین فاسفیٹ بوتلیں ضبط کیں۔

بجبہاڑہ: زیر زمین کمین گاہ سے منشیات ضبط

پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت پولیس نے نمبل علاقے سے تعلق رکھنے والے لطیف احمد شاہ اور آزاد احمد شاہ کے طور پر کی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے تلکھن علاقہ میں غلام حسن ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں اس کے کچن گارڈن سے زیر زمین ایک کمین گاہ سے 1500 کوڈین کی بوتلین بر آمد کی گئیں۔

پولیس نے اس سلسلہ میں کیس درج کر کے ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔

اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.