ETV Bharat / state

اننت ناگ: ڈورو میں پانی کی قلت پر احتجاج - جموں و کشمیر نیوز

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو میں پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب لوگوں نے احتجاج کیا۔

پانی کی قلت پر احتجاج
پانی کی قلت پر احتجاج
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 9:06 PM IST

احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے علاقے میں گزشتہ کئی مہینوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے انہیں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانی کی قلت پر احتجاج

احتجاج کر رہے ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'انہیں آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے جس کے ہماری صحت پر بُرے اثرات پڑے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ 'اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ دفاتر میں شکایت درج کرائی جاچکی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کھوری بٹہ پورہ نورآباد میں جل کشتی کے خلاف احتجاج

انہوں نے متعلقہ حکام سے درخواست کی کہ جلد ازجلد اس معاملے کو حل کریں تاکہ اس علاقے کو پینے کے پانی کی فراہمی کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.