ETV Bharat / state

اننت ناگ: بی جے پی کارکنوں نے ایمرجنسی کی یاد میں 'بلیک ڈے' منایا - بھارتیہ جنتا پارٹی

آج سے 46 برس قبل 25 جون 1975 کی رات ملک میں ایمرجسنی نافذ کی گئی تھی۔ آج اس کی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں بی جے پی کی جانب سے ’بلیک ڈے‘ منایا گیا۔

اننت ناگ میں بی جے پی کی جانب سے منایا گیا بلیک ڈے

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 9:47 PM IST

1975 کو آج ہی کے دن کانگریس حکومت نے ملک میں ایمرجنسی کو نافذ کردیا تھا جس کی یاد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے اننت ناگ میں آج ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منایا۔ اننت ناگ کے گورنمنٹ ہاؤزنگ کالونی کھنہ بل سے بی جے پی کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی اور ایمرجنسی کی یاد تازہ کرتے ہوئے کانگریس پارٹی پر شدید تنقید کی۔

اننت ناگ: بی جے پی کارکنوں نے ایمرجنسی کی یاد میں ’بلیک ڈے‘ منایا

اس موقع پر بی جے پی رہنما سعید وجاہت نے کہاکہ آج کے دن ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کیا گیا تھا اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کرکے لوگوں کے حقوق کو سلب کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا ہے جس کی وجہ سے سارے ملک سے کانگریس کا صفایا ہوگیا۔ انہوں نے ریاست سے بھی کانگریس کا صفایا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں جموں و کشمیر میں بھی بی جے پی حکومت تشکیل دے گی جس کے بعد ریاست کی ترقی ممکن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Emergency 1975: جانیں کیوں، کب اور کیسے نافذ ہوئی تھی ایمرجنسی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.