ETV Bharat / state

ADC Appears Before court as DC Anantnag: سینئر اے اے جی کو عدالت کی پھٹکار - کورٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ پیش

عدالت کو بتائے بغیر ڈی سی اننت ناگ کے بجائے اے ڈی سی کو عدالت میں پیش کرنے پر کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر اے اے جی سے اس ضمن میں وضاحت طلب کی ہے۔ ADC Impersonates as DC in court

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 14, 2023, 1:17 PM IST

اننت ناگ: سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل، اے آر ملک، نے ایک کیس کے سلسلہ میں مبینہ طور ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کے بجائے ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ (اے ڈی سی) کو پیش کیا، جس پر جسٹس وسیم صادق نرگل نے سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل (اے اے جی) کی جانب سے پیشہ ورانہ بدانتظامی کا سخت نوٹس لیا گیا۔ یاد رہے کہ عدالت نے ایک معاملے میں ڈی سی اننت ناگ سے ذاتی طور پر حاضر ہونے کی درخواست کی تھی لیکن ملک نے اے ڈی سی اننت ناگ محمد اشرف کو اس طرح پیش کیا کہ عدالت کو یقین ہو گیا کہ گویا ڈی سی اننت ناگ عدالت کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

کیس کی سماعت ختم ہونے کے بعد عدالت کو سینئر اے اے جی کی پیشہ ورانہ بدانتظامی کا علم ہوا۔ جس پر جسٹس نرگل نے سینئر اے اے جی کو ہدایت کی کہ اس معاملہ میں پیر تک تحریری طور اپنا موقف واضح کریں، اور وضاحت کی جائے کہ انہوں نے کیس کی کارروائی کے دوران عدالت کی نوٹس میں یہ کیوں نہیں لایا کہ انہوں نے ڈی سی اننت ناگ کے بدلے اے ڈی سی اننت ناگ کو حاضر کیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ نہ ’’ہی سینئر اے اے جی اور نہ ہی اے ڈی سی نے عدالت کو یہ بتانے کی زحمت کی کہ ڈی سی اننت ناگ کے بجائے اے ڈی سی عدالت میں موجود ہیں اور انہوں نے اس طرح برتاؤ کیا جیسے ڈی سی اننت ناگ عدالت کے سامنے خود موجود ہوں۔ جبکہ اُن دونوں کی قانونی ذمہ داری تھی کہ وہ عدالت کو مطلع کرتے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کسی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے اور ان کی جگہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ، عدالت کے سامنے موجود ہیں۔‘‘

عدالت نے سینئر اے اے جی کے اس غیر ذمہ دارانہ عمل پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایک وکیل انصاف کی فراہمی کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن سینئر اے اے جی کی جانب سے یہ عمل غیر مناسب اور نا قابل قبول ہے۔‘‘ عدالت نے ڈی سی اننت ناگ کی طرف سے عدالتی ہدایات پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے اور اسے آسانی سے لینے پر بھی سنجیدہ نوٹس لیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود ڈی سی نے عدالت میں پیشی سے گریز کیا ہے۔ جس کے پیش نظر، اس معاملے میں آگے بڑھنے سے قبل، ضلع مجسٹریٹ (ڈی سی) اننت ناگ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اننت ناگ محمد اشرف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 13 فروری 2023 کو عدالت میں حاضر رہیں، تاکہ وہ اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

کیس کا پس منظر

4 فروری 2023 کو جب یہ معاملہ سماعت کے لیے لیا عدالت میں پیش ہوا تو نہ تو ضلع مجسٹریٹ، اننت ناگ عدالت کے سامنے حاضر ہوئے تھے اور نہ ہی عدالت کے سابق احکامات کے مطابق جواب داخل کیا گیا تھا۔ کچھ وقت کے لیے مزکورہ افسر (ڈی سی اننت ناگ) یا ان کے وکیل کو کیس کا دفاع کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Awards Death Penalty: اندور میں معصوم بچی کے قاتل کو سزائے موت

سینئر اے اے جی نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ انہوں نے کیس کے سلسلہ میں تحریری جواب تیار کر لیا ہے اور اسے مثبت انداز میں سماعت کی اگلی تاریخ تک یا اس سے قبل داخل کر دیا جائے گا اور اس کے مطابق، رجسٹرار کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ حکومت کی جانب سے ممکنہ طور پر اس کے تحریری جواب پر غور کریں، تاہم سینئر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کی یقین دہانی پر معاملہ ملتوی کر دیا گیا اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، اننت ناگ کی ذاتی حاضری کے لیے 6 فروری 2023 کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.