ETV Bharat / state

اننت ناگ: عید میلاد النبیﷺ کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ - Arrangements for Eid e Milad un Nabi

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں عید میلاد النبی (ﷺ) کے دوران اشیاء ضروریہ کی فراہمی، قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے، ٹرانسپورٹ انتظامات، زیارت گاہوں، مساجد میں زائرین کے لئے پانی، بجلی، ایمبولینس و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

اننت ناگ: عید میلاد النبیﷺ کی تیاریوں کے سلسلہ میں جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Oct 7, 2021, 12:34 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کی صدارت میں آنے والے عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تقریبات کے سلسلے میں ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ کے دوران عید میلاد النبی (ﷺ) کے دوران اشیا ضروریہ کی فراہمی، قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے، ٹرانسپورٹ انتظامات، زیارت گاہوں، مساجد میں زائرین کے لئے پانی، بجلی، ایمبولینس و دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر زیارت گاہوں میں تقریبات کے دوران کووڈ 19 پروٹوکول کی پاسداری کو یقینی بنانے جانے کی ہدایت دی گئی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کی چیکنگ کریں۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: بنیادی ضروریات کی عدم موجودگی کے خلاف احتجاج

چیف میڈیکل افسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ درگاہوں میں ڈاکٹرس سمیت ایمبولینس سروس کو مہیا رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.