غیر متناسب اثاثوں کے معاملے میں ملوث ملازم کے خلاف کارروائی شروع - اینٹی کرپشن بیورو
چند روز قبل اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع اننت ناگ کے رہنے والے محکمہ خوراک کے سابق اسسٹنٹ اسٹور کیپر محمد الطاف دلال کو غیر منقولہ اثاثوں کی جمع آمدنی کو لے کر ایف آئی آر درج کیا تھا۔
اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے غیر متناسب اثاثوں کے معاملے میں ملوث محکمہ خوراک کے سابق ملازم کے بینک اکاؤنٹس کی تفتیش شروع کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل، اینٹی کرپشن بیورو نے ضلع اننت ناگ کے رہنے والے محکمہ خوراک کے سابق اسسٹنٹ اسٹور کیپر محمد الطاف دلال کو غیر منقولہ اثاثوں کی جمع آمدنی کو لے کر ایف آئی آر درج کیا تھا۔
اے سی بی کو تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ محمد الطاف دلال نے ملازمت کی مدت کے دوران غیر متناسب اثاثے بڑھائے ہیں۔
اے سی بی کو تفتیش کے دوران پتہ چلا تھا کہ محمد الطاف دلال کے پاس دیوا کالونی جنگلات منڈی اننت ناگ میں 7 کنال سے زائد اراضی پر مشتمل ایک کنکریٹ مکان، مومن آباد میں 2 کنال 11 مرحلہ احاطہ پر محیط ایک پختہ ڈھانچہ ہے جو گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، مومن آباد اننت ناگ میں 3 کنال اراضی جس پر ہسپتال کی عمارت کا تعمیری کام جاری ہے، سیاحتی مقام پہلگام میں 4 کنال اراضی پر موجود لال کوٹھی ہوٹل میں شراکت شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بورڈ امتحانات کے لئے کیا واقعی طلبہ تیار ہیں؟
ذرائع کے مطابق اے سی بی کی جانب سے اننت ناگ اور پہلگام میں موجود جائیدادوں میں تلاشی لی گئی تھی۔ تلاشی کے دوران بینک اکاؤنٹس اور کاروبار سے جڑے متضاد مواد کو ضبط کر لیا گیا تھا۔ ملزم کے پاس موجود چند گاڑیاں بھی ضبط کی گئی تھیں جن میں ایک اسکارپیو، ایک آئی 20، ایک ٹاٹا موبائل اور ایک ٹاٹا اے سی ای کیریج شامل ہیں۔