ETV Bharat / state

آندھرا: اناکا پلی سے چوری کی گئی اے پی ٹرانسپورٹ کی بس، مشتبہ شخص حراست میں - APSRTC BUS STOLEN

آندھرا پردیش میں ایک عجیب و غریب چوری کا واقعہ پیش آیا، جہاں اے پی ایس آر ٹی سی کی بس چوری ہو گئی۔

آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی  بس
آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس (ANI)
author img

By ANI

Published : Dec 24, 2024, 9:31 AM IST

اناکا پلی، آندھرا پردیش: آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (APSRTC) کی ایک بس مبینہ طور پر اناکا پلی ضلع سے چوری ہو گئی تھی۔ چوری ہوئی بس پیر کو الوری ضلع میں برآمد کی گئی۔

حکام نے بتایا کہ گاڑی کی مبینہ چوری کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نرسی پٹنم ڈپو سے چلائی جانے والی بس اتوار کی رات چوری ہو گئی تھی جس سے حکام اور عملہ کے پسینے چھوٹ گئے تھے۔

بس نے تونی کے لیے اپنا طے شدہ سفر مکمل کر لیا تھا اور اسے دیکھ بھال کے لیے ڈپو میں کھڑا کر دیا گیا تھا۔ تاہم بعد میں اسے غائب پایا گیا جس سے حکام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بس ڈرائیور نے فوری طور پر ڈپو منیجر اور مالک کو واقعہ کی اطلاع دی۔

نرسیپٹنم کے سرکل انسپکٹر گووندراجو نے کہا کہ، آج صبح، ہمیں راجو نامی ایک شخص کی طرف سے ایک پارک کی گئی بس کے بارے میں شکایت موصول ہوئی، جو پیر کی صبح سے لاپتہ تھی۔

انہوں نے اس معاملے کی اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ کو دی اور اس کے بعد تین ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اور معاملے کی جانچ شروع کی گئی۔ گووندراجو نے بتایا کہ بس الوری ضلع میں چنتاپلی کی طرف جانے والے راستے پر لاوارث پائی گئی۔

چوری کے سلسلے میں مقدمہ درج کر کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.