ETV Bharat / state

Army organizes Race : اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام ریس منعقد

کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو کھیل مقابلوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے فوج نے جنوبی کشمیر کے اچھہ بل، اننت ناگ میں ریس کا انعقاد عمل میں لایا۔ 19 RR organizes race in Anantnag

اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام ریس منعقد

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 8:03 PM IST

اننت ناگ میں فوج کے زیر اہتمام ریس منعقد

اننت ناگ: فوج کی 19 آر آر نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں اچھہ بل میں ایک ریس کا اہتمام کیا جس میں برنٹی، دیالگام سمیت ملحقہ علاقوں کے درجنوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ دوڑ کا اہتمام پی ڈی جی کور (19 آر آر) دیالگام، اننت ناگ کے زیر اہتمام کیا گیا اس میں مختلف عمر کے طلبہ کے لیے دوڑ کا اہتمام کیا گیا۔ منتظمین کے مطابق کُل ایک سو کے قریب بچوں نے ریس میں شرکت کی۔

فوجی افسران کے مطابق اس طرح کے ایونٹس طلبہ خاص کر نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ نے بڑھ چڑھ کر اور جوش و جذبہ کے ساتھ دوڑ میں شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ فوج کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ریس میں مختلف زمروں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ منتظمین کے مطابق حوصلہ افزائی سے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں مزید دلچسپی پیدا ہوتی نیز اس طرح کے ایونٹس سے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فراہم مہیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پامپور میں فوج نے کراس کنٹری ریس کا انعقاد کیا

فوج کے زیر اہتمام منعقد کی گئی دوڑ میں شامل کھلاڑیوں نے ایونٹ کو خوش اور قرار دیتے ہوئے فوجی کاوشوں کی ستائش کی۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس سے پنہاں صلاحیتوں کو نکھار حاصل ہونے کے علاوہ ایک پلیٹ فارم بھی مہیا ہوتا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس جاری رکھے جانے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.