منیکا بترا کو ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں آسٹریا کی صوفیہ پولکانوا کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
منیکا نے پہلے سیٹ میں صوفیہ پولکانوا کو سخت ٹکر دی اس کے باوجود صوفیہ نے 11-8 سے سیٹ جیت لیا۔
اگلے سیٹ میں منیکا کے پاس صوفیہ کے شاٹس کا کوئی جواب نہیں رہا وہ لگاتار ناکام نظر آئیں اور صوفیہ نے دوسرا سیٹ بھی جیت کے برتری بنالی۔ صوفیہ نے دوسرا سیٹ 2-11 سے جیتا۔
حالانکہ تیسرے سیٹ میں منیکا نے واپسی کی کوشش کی لیکن صوفیہ نے انہیں موقع نہیں دیا 5-11 سے تیسرا سیٹ بھی اپنے نام کر لیا۔
اس کے بعد چوتھے سیٹ میں بھی انہوں نے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیلا اور 7-11 سے جیت کر منیکا کو باہر کا راستہ دکھایا حالانکہ منیکا نے چوتھے سیٹ میں واپسی کی کوشش کی تھی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔