ETV Bharat / sports

National Javelin Day: ہر سال 7 اگست کو نیشنل جیولن ڈے منایا جائے گا - جیولن تھرو میں طلائی تمغہ

ٹوکیو اولمپک 2020 میں بھارت کے لیے جیولن تھرو میں طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کے اعزاز میں ہر برس 7 اگست کو جیولن ڈے منایا جائے گا۔

author img

By

Published : Aug 10, 2021, 10:10 PM IST

نیرج چوپڑا کے ذریعہ جیولن تھرو کے مقابلے میں گزشتہ سات اگست کو ٹوکیو اولمپک میں طلائی تمغہ جیتنے کے اعزاز میں اب سے ہر سال 07 اگست کو انڈیا ایتھلیٹ فیڈریشن (اے ایف آئی) اس دن کو نیشنل جیولن ڈے کے طور پر منائے گا۔

نیرج نے اس دن ٹوکیو میں 87.58 میٹر تک جیولن تھرو کے مقابلے میں کھیلوں کی تاریخ میں اولمپک میں ایتھلیٹ میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔

اے ایف آئی کی پلاننگ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر للت بھنوٹ نے منگل کے روز یہاں نیرج چوپڑا کے لئے منعقدہ اعزازی تقریب میں کہا کہ 'ہم اب سے ہر سال سات اگست کو نیشنل جیولن ڈے کے طور پر منائیں گے۔ اب سے ایک سال بعد ہماری چھ سو سے زیادہ ضلع یونٹز سات اگست کو جیولن تھرو مقابلوں کا انعقاد کرائیں گی۔'

یہ بھی پڑھیں: اولمپک سے لوٹے ہیروز کا والہانہ استقبال

واضح رہے کہ جویلن تھرو پلیئر نیرج چوپڑا نے 120 برسوں میں ایتھلیٹکس میں بھارت کو پہلا اولمپک طلائی تمغہ دلا کر تاریخ رقم کی۔ آزاد بھارت کے لیے یہ پہلا ایتھلیٹکس گولڈ میڈل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.