ETV Bharat / sports

ستیش یادو نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی - ستیش یادو نے جمعرات کو ٹوکیو اوکمپکس میں اپنا پہلا مقابلہ جیت

بین الاقوامی باکسر ستیش یادو نے جمعرات کو ٹوکیو اوکمپکس میں اپنا پہلا مقابلہ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ستیش یادو نے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنالی

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 12:22 PM IST

Updated : Jul 30, 2021, 7:23 PM IST

اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سکندرآباد علاقہ میں واقع پچوتہ گاؤں کے رہائشی انٹرنیشنل باکسر ستیش یادو نے جمعرات کے روز ٹوکیو اولمپکس میں پہلا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ستیش کی کامیابی سے اس کے خاندان سمیت پورے گاؤں میں جشن کا ماحول ہے۔ سب کو یقین ہے کہ اب ستیش یادو طلائی کا تمغہ جیتنے کے بعد ہی بھارت آئیں گے۔

ویڈیو

ستیش کا میچ دیکھنے کے لئے پورا گاؤں جمعرات کی صبح سے ہی ستیش کے گھر پر جمع تھا۔ لوگ اپنی نگاہوں سے ستیش کا میچ دیکھ رہے تھے۔ جیسے ہی ستیش کا کوارٹر فائنل میں جانے کا اعلان ہوا، لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس سے قبل ستیش نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا پرچم بلند کیا ہے۔ انہوں نے 2014 میں ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ، 2015 میں بنکاک ایشین چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ ، 2018 کامن ویلتھ گیمس میں چاندی کا تمغہ اور 2019 میں بنکاک میں ہوئی ایشین چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ تاہم حال ہی میں چوٹ کی وجہ سے ستیش جرمنی میں ہوئے کولوگن باکسنگ ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتنے سے محروم ہوگئے تھے۔

ملک اور بیرون ممالک میں بھارت کا پرچم بلند کرنے والے ستیش کو حکومت ہند نے ارجن ایوارڈ سے بھی نوازا ہے، اب ہر ایک کو امید ہے کہ ستیش ٹوکیو اولمپکس میں طلائی کا تمغہ جیت کر، نہ صرف گاؤں بلکہ ضلع ، ریاست کے ساتھ ساتھ پورے ملک کا نام روشن کرے گا۔

مزید پڑھیں:

معلوم ہوکہ بھارتی باکسر ستیش کمار (91 کلوگرام پلس) نے اولمپکس کے پہلے میچ میں جمیکا کے رکارڈو براؤن کو سکشت دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیا ہے۔ ان دونوں باکسرز کے لئے یہ پہلا اولمپکس ہے۔ اب ستیش کا مقابلہ ازبکستان کے بخودیر جالولوو سے ہوگا، جو ایشین چیمپیئن ہے۔

Last Updated : Jul 30, 2021, 7:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.