بھاوینا پٹیل نے ٹوکیو پیرالمپکس کے ٹیبل ٹینس میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ بھاوینا کو اس تاریخی جیت پر ملک بھر سے مبارکبادی موصول ہو رہی ہیں۔
بھاوینا اس تاریخی فتح سے کافی خوش ہیں لیکن سونے کا تمغہ نہ جیتنے کا ملال بھی ہے۔ بھاوینا نے کہا ہے کہ 'میں اپنی سو فیصد کارکردگی نہیں دے سکی جس کی وجہ سے اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، کچھ دکھ بھی ہے لیکن میں اس دکھ کو اگلے ٹورنامینٹ میں پر کرنے کی کوشش کروں گی۔'
انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ انہیں مکمل یقین اور اعتماد تھا لیکن وہ سونا نہیں جیت سکی۔
Paralympics: بھاوینا پٹیل نے خواتین سنگلز میں جیتا سلور میڈل، وزیراعظم کی مبارکباد
انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی لڑکی نے پیرالمپکس میں ٹیبل ٹینس میں تاریخ رقم کی ہے، اس لیے وہ بہت خوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میں اب تک جو کچھ بھی کیا ہے اور جہاں تک پہنچی ہوں اس میں بہت سے لوگوں کا تعاون رہا ہے، میں ان سب کا شکر گزار ہوں۔'
بھاوینا نے کہا 'کوچ نے مجھے سخت مشق کرائی ہے کہ میں اس کے لیے میں کوچ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ میرا تمغہ تمام اہل وطن کے لیے وقف ہے۔'