بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں عوام میں بیداری کیلئے ایک ویڈیو پیام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اردو زبان میں بنائی گئی اس ویڈیو میں کہا کہ کورونا وائرس کے بچنے کے لئے احتیاط برتا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس بیماری کی علامات سردی، بخار اور سانس لینے میں دشواری پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔
انہوں نے ایک منٹ 34سکنڈ کی اس ویڈیو میں زوردیتے ہوئے کہاکہ اس بیماری سے بچنے کے لئے ہمیں ہاتھ کو اچھی طرح صاف رکھنا چاہئے،وقفہ وقفہ سے ہاتھ کو دھوتے رہیں یا ہینڈ سائنٹائزر کا استعمال کریں۔اس بیماری کی علامات پر فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع ہوں۔
لوگوں سے خود کی حفاظت کا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ احتیاطی تدابیر بھی وائرس کے خطرات سے بچنے میں مددگاہوسکتی ہے ۔
باشندوںسے خود کی حفاظت کا پورا خیال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کے لوگ سبھی طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ٹینس اسٹار شوسل میڈیا پر ویڈیو شئیرکرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔ احتیاطی تدابیر سے ہی اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے